Pages Menu
TwitterRssFacebook
Categories Menu

Posted in Amaan Ramazan News, News | 0 comments

پورے پاکستان کو آپ پر فخر ہے،آپکانام گینزبک میں آنا چاہیے August 10, 2013

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیوٹی وی کی براہ راست خصوصی نشریات ”امان رمضان“میں لوگوں کی دلچسپی آخری دن بھی پہلے دن ہی کی طرح قائم ودائم رہی اور عیدکی خریداری اور دیگرگھریلومصروفیات کو پس پشت ڈال کرشہرامان کارُخ کیا اوراپنے پسندیدہ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے مہمان بنے اوراُن کے خوبصورت انداز گفتگو سے مستفید ہوئے۔نشریات کے آخری روزجیونیوزکے معروف تجزیہ نگاراوردیانت دارانہ رپورٹنگ کے لیے مشہوربے باک صحافی کامران خان نے خاص طور پرشرکت کی اورطویل دورانیے کی فقیدالمثال نشریات پیش کرنے پر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کو بھرپور اندازمیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جس ہمت،ہمہ جہتی صلاحیت ،مہارت اور عمدگی کے ساتھ آپ نے اتنی طویل اور بہترین نشریات پیش کی ہے وہ کسی معجزے سے کم نہیں،آپ نے صرف ریکارڈز ہی نہیں توڑے بلکہ ایسے انوکھے ریکارڈزقائم کردیے جنہیں توڑنا کسی کے بس کی بات نہیں ،آپ کا نام بلاشبہ گینزبک آف ورلڈریکارڈز کی زینت بننا چاہیے ، اس کارنامے پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں اور پورے پاکستان کو آپ پر فخرہے۔میدان صحافت کے بہترین تجزیہ نگارکی جانب سے امان رمضان نشریات پربہترین تجزیہ پیش کرنے پرڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے کہاکہ جس عمیق نگاہ اور وسعت نظری کے ساتھ کامران خان نے اس نشریات کاتجزیہ کیاہے اُس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ گردوپیش پرگہر ی نگاہ رکھتے ہیں اوراس کا عکس ان کے تجزیوں میں بھی نظرآتاہے۔اس موقع پر حاضرین نے بھی اپنے پسندیدہ تجزیہ نگار سے ان کی زندگی اور فنی کیریئرسے متعلق متعددسوالات کیے جس کے انہوں نے پُر لطف اور ہلکے پھلکے انداز میں دلچسپ جوابات دیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ انہیں کیریئر کے دوران بہت سے آفرز ہوئیں اور بعض حلقوں کی جانب سے دھمکیاں بھی موصول ہوئیں مگر انہوں نے کبھی صحافتی ذمے داریوں پر کوئی سمجھوتانہیں کیااوروہی خبر لوگوں تک پہنچائی جو سچ تھی۔ان کاکہناتھاکہ دہشت گردی اور مظالم کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہوکرجدوجہدکرنی ہوگی۔میزبان کی جانب سے ماں کے ذکرپروہ آبدیدہ ہوگئے اور ماں کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کو اپنی زندگی کا بہترین اثاثہ قرار دیا۔ راہ نیکی میں میزبان نے نچلے دھڑکی معذوری کے شکارپانچ سالہ احمد رضاکے علاج کا مکمل خرچہ اٹھانے کااعلان کیاجبکہ اندرون سندھ آنے والے سیلاب سے متاثرہ خاندان کے کفیل غلام حسین کے باوقارروزگارکے لیے محمودہ سلطانہ فاوٴنڈیشن کی جانب سے سامانِ فروخت کے لیے مختلف اشیاء سے لدا ٹھیلا اس کے حوالے کیا گیا۔علاوہ ازیں جیو کے شہرہٴ آفاق ”عالم اورعالم“ میں علامہ سیدحمزہ علی قادری ،مفتی جہانگیر امجدی ،علامہ خضر الاسلام نقشبندی اور ڈاکٹر فضل احمد نے شرکت کی اور ناظرین وحاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔ سب کے پسندیدہ قرآنی لوح میں بذریعہ قرعہ اندازی آخری روزبھی موٹرسائیکلزسمیت ڈھیروں بیش قیمت انعامات تقسیم کیے گئے۔نشریات کے آخرمیں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی معاون ٹیم کے تمام اراکین اور جیونیٹ ورک کی انتظامیہ کو بہترین نشریات پیش کرنے کے دوران مکمل تعاون پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=118343

Post a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *