Pages Menu
TwitterRssFacebook
Categories Menu

Posted in Amaan Ramazan News, News | 0 comments

مقبولیت کے سارے ریکارڈزتوڑدیے ،اللہ آپ کوحاسدوں کی نظر بد سے بچائے August 7, 2013

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیوٹی وی کی براہ راست خصوصی نشریات ”امان رمضان“میں لوگوں کی دلچسپی آخری ایام میں بھی پہلے دن ہی کی طرح قائم ودائم ہے جس کی بڑی وجہ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کادلچسپ اورمنفرداندازہے ۔ نشریات کی انفرادیت برقرارکھتے ہوئے ہردلعزیزمیزبان ایسے مہمانوں کوبھی مدعوکررہے ہیں جوعوام الناس میں مقبول ہیں اورجن سے لوگ ملنے کے متمنی ہیں،اس سلسلے میں رمضان کی مقبول ترین نشریات کے ستائیسویں روز قیام پاکستان کے جشن کے موقع پرجیونیوزکے معروف تجزیہ نگار”کیپٹل ٹاک “ کے میزبان اوربے باک صحافی حامد میر نے خاص طور پرشرکت کی اورفقیدالمثال نشریات پیش کرنے پر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کو بھرپور اندازمیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی نشریات میں بطور مہمان شرکت بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے مقبولیت کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں اور ان کے حاسدین سے اُن کی یہ کامیابی ہضم نہیں ہورہی، اس لیے وہ نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔ ملک کے مایہ ناز تجزیہ نگار نے عالمگیرشہرت یافتہ براڈ کاسٹرکی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فن میزبانی کو جن رفعتوں پر پہنچایا،جو عوامی اسلوب دیااور جس طرح ہرطبقہ عمر میں رچ بس کر خود کونمایاں کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ان کا کہناتھاکہ ان نشریات نے مقبولیت کے جومعیار قائم کیے ہیں اس پر میں ڈاکٹر عامر لیاقت کے لیے دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں نظر بد سے بچائے اور حاسدین سے محفوظ رکھے۔۔اس موقع پر میزبان نے میدان صحافت میں حامد میر کی جرأت مندانہ کاوشوں اور اُن کے مرحوم والد اور ملک کے نامور صحافی وارث میر کی خدمات کو سراہااور لوگوں تک سچائی پہنچانے کے لیے اُن کے کارناموں پران کی بھرپور تعریف کی۔ حاضرین وناظرین نے بھی اپنے پسندیدہ میزبان سے ان کی زندگی اور فنی کیریئرسے متعلق متعددسوالات کیے جس کے انہوں نے پُر لطف اور ہلکے پھلکے انداز میں دلچسپ جوابات دیے۔ایک سوال کے جواب میں فلسطین کے علاقے غزہ میں نیوزکوریج کو اپنی زندگی کا مشکل ترین مگر یادگارواقعہ قراردیتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور ٹینکوں کی دہشت کے باوجود صحافتی خدمات انجام دیں جس پر انہیں فخر ہے۔اس موقع پر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے حامد میرکے جنگ اخبار میں شایع ہونے والے کالمزکے مجموعے ”قلم کمان“ کا بھی خاص طور پر ذکر کیا اوران کی سوانح حیات ”حامدمیر کہانی“ کو بھی سراہا۔اس موقع پر کامونکی سے آئے ہوئے مہمان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو نعلین پاک کے نقش سے مزین تاج بھی پہنایا۔ پروگرام ”راہ نیکی“ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلاصائمہ عزیز کو ایم ایس ایف کی طرف سے پچاس ہزار روپے کے عطیہ دیا جبکہ کینسرکی مریض نازیہ کے علاج اور اُس کے نابینا بچوں کے تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کااعلان کیا۔علاوہ ازیں جیو کے شہرہٴ آفاق ”عالم اورعالم“ میں علامہ نسیم احمد صدیقی،حافظ ہشام الٰہی ظہیراور ڈاکٹر فضل احمد نے شرکت کی اورناظرین وحاضرین کے سوالات کے جوابات دیے جبکہ سب کے پسندیدہ قرآنی لوح اورقرعہ اندازی میں موٹرسائیکلزسمیت ڈھیروں بیش قیمت انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=117729

Post a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *