Pages Menu
TwitterRssFacebook
Categories Menu

Posted in Amaan Ramazan News, News | 0 comments

ماہ رمضان، جیو و عامر لیاقت کو سب سے زیادہ دیکھا اور پسند کیا گیا August 8, 2013

کراچی (اسٹاف رپورٹر )حالیہ رمضان میں پاکستان میں ٹی وی چینلزکی مقبولیت کاحتمی جائزہ لینے کے بعد آزاد میڈیا،غیرجانبدار ذرائع،معتبرریٹنگ ایجنسیز اورغیرملکی ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ ریٹنگ کے مطابق جیو نیٹ ورک کے وائس پریذیڈنٹ اور ہر طبقہ عمرمیں مقبول ڈاکٹرعامرلیاقت حسین الیکٹرانک میڈیا کی سب سے زیادہ دیکھی اورپسندکی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔ان کی انتھک محنت اورغیرمعمولی کارکردگی کی بدولت جیوکی ”امان رمضان“نشریات نے نہ صرف یہ کہ تمام ٹی وی چینلزپر واضح برتری حاصل کی بلکہ مقبولیت کے نئے پیمانے بھی متعارف کرائے اوراپنی شاندار کارکردگی سے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو بھی متاثرکیا ۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے حالیہ ماہ رمضان کے دوران حیران کن مقبولیت حاصل کی ،وہ ہر روز اپنے ہی ریکارڈزبناتے اورتوڑتے رہے اور میڈیا پر بلاشرکت غیرے اُن کی حکمرانی رہی۔ان کی ترتیب دی ہوئی” امان رمضان“ نشریات نے مقبولیت کی انتہاوٴں کو چھوتے ہوئے سالہاسال سے قائم ریکارڈز کے ساتھ مقبول ڈراموں اورکر کٹ میچزکوبھی بہت پیچھے چھوڑدیا،ایک دن میں ریکارڈریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے ملکی سطح پر ایک دن میں کسی بھی ٹی وی چینل کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا ایک منفردسنگ میل عبورکیا،اورتیئیسویں روز ریکارڈ ”254“GRP’sحاصل کیں۔واضح رہے کہ یہ پوائنٹس کی وہ تعدادہے جوبسااوقات کسی چینل کوایک ہفتے میں بھی حاصل نہیں ہوتی،اسی طرح رمضان نشریات میں شامل ذہنی آزمائش کے مقابلے” قرآنی لوح“ نے بحیثیت مجموعی غیرمعمولی تعدادمیں ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے ملکی سطح پرمقبول ترین ٹی وی پروگرام ہونے کانیاریکارڈقائم کیااورنشریات کااختتام دیگرٹی وی چینلزسے کئی گنا زیادہ برتری پرہوا۔نشریات کی ریکارڈ ساز کامیابی کی بڑی وجہ میزبان کاخوبصورت اورمنفرداندازتھا جن کے مخصوص اندازِ میزبانی، پر جوش مکالموں،اسلامی تاریخ پر مکمل عبور،گفتگو کے دوران بزلہ سنجی، تاریخی واقعات اور قرآنی آیات کے فوری حوالوں نے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا گرویدہ بنا یااورلوگوں نے جوق درجوق شہررمضان کارخ کیاجوعوامی حلقوں میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بے پناہ مقبولیت کاواضح ثبوت ہے،جیونیٹ ورک اس غیرمعمولی کامیابی پرڈاکٹرعامرلیاقت حسین کومبارکباد پیش کرتاہے اوراپنے تمام ناظرین کاتہہ دل سے مشکورہے جن کی پسندیدگی کی بدولت جیونیٹ ورک یہ سنگ میل عبورکرنے میں کامیاب ہوا۔

Post a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *