Pages Menu
TwitterRssFacebook
Categories Menu

Posted in Amaan Ramazan News, News | 0 comments

زیرزبرپیش کافائنل محمد حبیب اور شبانہ نسیم نے جیت لیا August 7, 2013

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیو کی” امان رمضان“ نشریات کے مقبول ترین کوئزپروگرام ” زیرزبرپیش “کاآخری اور فیصلہ کن فائنل خوش قسمت جوڑے محمد حبیب اور شبانہ نسیم نے جیت لیااور کاروان اسلامی کی جانب سے حج پیکج، میزان کی کار ،پچاس ہزارروپے نقداورہیئر کے ریفریجریٹر سمیت کئی قیمتی انعامات جیت لیے ۔رمضان کا سب سے منفرداور دلچسپ کوئز شو جوگزشتہ ستائیس روزسے ناظرین کے دلوں کی دھڑکن بنا ہوا تھا، اس کے فائنل مرحلے کے دوران بہت سے اتار چڑھاوٴ دیکھنے میں آئے،کوئی”زیر“ہواتوکوئی ”زبر“ بہرحال اختتام پر انعام سبھی کو”پیش“ کیے گئے ۔ اِس موقع پرجیو نیوز کے ممتاز تجزیہ نگار حامدمیرنے حج پیکج مقابلے کے فاتح کے حوالے کیے جبکہ نشریات کے اختتام سے کچھ دیر قبل میزان کے مالک اظہر جاوید نے ایک مختصر تقریب میں میزان کی کار کی چابی اُن کے حوالے کی اور انہیں جیت کی مبارکباد دی۔حج کی سعادت پر فاتح میاں بیوی کی خوشی دیدنی تھی اور فرط مسرت سے اُن کی آنکھیں نم تھیں۔اس موقع پر دوسرے نمبرپرآنے والے عمید شیخ اورمعصومہ شیخ کو موٹرسائیکل،عمرے کے دو ٹکٹس،پچیس ہزارروپے نقد اورہیئرکا ریفریجریٹر جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے باپ بیٹے شاہداقبال صدیقی اور شارق صدیقی نے موٹر سائیکل، پچیس ہزارروپے نقد،ہیئر کے ایئرکنڈیشن اورویسٹ پوائنٹ کی فوڈ فیکٹری سمیت کئی قیمتی انعامات جیت لیے۔اس پروگرام کے منفرد فارمیٹ اور ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کے اندازمیزبانی کوناظرین نے بے انتہا پسندکیا اور اس پروگرام کوکامیابی کے ساتھ پیش کرنے میں بشریٰ عامر، عابد اسحاق،سدرہ حامداورابصار احمد پرمشتمل ٹیم نے اُن کا بھرپور ساتھ دیااورناظرین کی زبردست پذیرائی کے ساتھ زیرزبر پیش کاکامیاب اختتام ہوا۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=117730

Post a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *