Pages Menu
TwitterRssFacebook
Categories Menu

Posted in Amaan Ramazan News, News | 0 comments

امان رمضان میں امن کی بہترین منظرکشی،ارسلہ طاہر نے مقابلہ جیت لیا August 10, 2013

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیو کی” امان مضان“ نشریات کے امن وامان پر مبنی پیغام کی عکاسی کرنے والا مقابلہ مصوری خوش نصیب ارسلہ طاہر نے جیت لیا اوران کی بنائی ہوئی پینٹنگ کو امن کی بہترین منظرکشی کااعزاز بھی حاصل ہوگیا۔ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے عمیق تجزیے کے بعد سات بہترین تصاویرمیں سے یہ انتخاب کیا جس کی تائید حاضرین نے تالیاں بجا کر کی۔مقابلے کے مرکزی اسپانسر کیوموبائیل کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹیو ذیشان اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ارسلہ طاہر یہ مقابلہ جیت کر۰۰۸سی سی کار کی حقدار قرار پائیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی تصویرکے مصور کمیل علی شریف کو ایک لاکھ روپے نقدانعام دیاگیاجبکہ تیسرے نمبرپر کامیاب ہونے والے فرحان علی کو پچاس ہزارروپے کاانعام ملا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے چوتھی،پانچویں،چھٹی اور ساتویں نمبر پرآنے والی تصاویرپر مقابلے کے شرکاء کو اپنی جانب سے بیس ہزارروپے فی کس انعام دیاجس پر انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کاشکریہ ادا کیا۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=118364

Post a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *