Pages Menu
TwitterRssFacebook
Categories Menu

Posted in Amaan Ramazan News, News | 0 comments

آخری طاق رات، جیو پر عامر لیاقت کی ایمان افروز گفتگو August 10, 2013

راچی(اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کے بابرکت عشرے کی پانچ طاق راتوں میں امت مسلمہ کی جانب سے شب قدر کی جستجوکاسلسلہ رمضان المبارک کی ۹۲ ویں شب میں بھی جاری رہا،اس سلسلے میں جیو کے زیراہتمام آخری عشرے کی آخری طاق رات کی پُرنورساعتوں میں ”شب امان“کی براہ راست خصوصی نشریات پیش کی گئیں جس میں انعامات رمضان بالخصوص طاق راتوں میں رحمت خداوندی کے بحر بیکراں اوردعاوٴں کی قبولیت پر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی ایمان افروز اور دلوں کوچھولینے والی گفتگو نے ایک روح پرور سماں باندھ دیااور حاضرین کی ایک بہت بڑی تعدا د نے خوبصورت انداز تکلم میں محو ہوکر اُن کی گفتگو سنی ۔ نشریات کا آغاز ملک کے ممتازقاری غلام رسول سعیدی کی پُرلحن تلاوت قرآن پاک سے ہواجس کے بعدٹیم جیوکے معروف ثناخواں عمران شیخ عطاری،حافظ احمد رضا قادری،حافظ طاہر قادری ، محمد ریحان قریشی اور محمدعلی سہروردی نے حمدوثناء کے گلہائے عقیدت پیش کیے اوردلکش ثناخوانی سے شہرامان میں عشق کے رنگ بکھیردیے۔ اس موقع پر ”عالم اور عالم اسپیشل“ میں مفتی منیب الرحمن،مفتی عابد مبارک،قاری منصور احمد اورڈاکٹر فضل احمدنے مختلف فقہی معاملات پر حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے ۔ سحرکی پرکیف ساعتوں میں ”شب امان“ کی خصوصی نشریات کے اختتام پر معروف روحانی شخصیت مولانا محمد بشیر فاروق قادری کی رقت انگیز دعا نے ہرآنکھ کو اشکبار کردیا اور حاضرین وناظرین نے رمضان کی آخری ساعتوں میں مقدس طاق راتوں کاواسطہ دے کر گڑگڑاتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں التجائیں کیں۔اس موقع پر سنی تحریک پاکستان کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے بھی خصوصی دعامیں شرکت کی۔بابرکت نشریات کے اختتام پر عید کی خوشیوں کودوبالاکرنے کے لیے قرآنی لوح میں وسیع پیمانے پر بذریعہ قرعہ اندازی انعامات بھی تقسیم کیے گئے جن میں عمرے کے ٹکٹس موٹرسائیکلز،الیکٹرونک مصنوعات ،ملبوسات ،دستی گھڑیاں اور دیگر تحائف شامل تھے۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=118363

Post a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *