Pages Menu
TwitterRssFacebook
Categories Menu

Posted in Amaan Ramazan News, News | 0 comments

آتش بازی کا دلکش مظاہرہ، جیو کی امان رمضان نشریات کا کامیاب اختتام August 10, 2013

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقبولیت کے تمام ریکارڈز پاش پاش کرنے والی ٹی وی چینلز کی تاریخ کی سب سے بڑی اورمنفرد نشریات ”امان رمضان“آتش بازی کے دلکش اور رنگا رنگ مظاہرے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچی۔ انتہائی باوثوق اور معتبر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کے منفرد انداز میزبانی اور عوام میں اُن کی بے پناہ مقبولیت کی بدولت جیو تمام ٹی وی چینلز پر اپنی واضح برتری ثابت کرنے میں کامیاب ہوا، ماہِ رمضان کی پہلی تاریخ سے چاند رات تک ملک کی ممتاز شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے جن میں معصوم بچوں اور خواتین سے لے کر عمر رسیدہ افراد تک سبھی شامل تھے ،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بسائے ہوئے شہر امان کا رُخ کیا اور اِس تاریخی نشریات میں شامل تمام ہی پروگرامز میں گہری دلچسپی ظاہر کرکے اِسے تاریخ کی مقبول ترین نشریات بنا دیا۔ شہررمضان میں ایک ماہ کے دوران زندگی کا بھرپو راحساس دلاتے مناظر دیکھنے میں آئے،یہاں لوگوں کے دکھ دردبانٹتے ہوئے آنکھیں نم بھی ہوئیں اورپرلطف جملوں پرمسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا،حمد وثناء کے گلہائے عقیدت پر ممتاز ثنا خوانوں کی تحسین کے لیے سبحان اللہ اوردعاوٴں پرآمین کی صدائیں بھی بلندہوئیں ،ذہین ہونہاروں کی پذیرائی اورہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیوں کی گونج بھی یہاں سنائی دی۔عالم اسلام کی عظیم ہستیوں کے ایام شہادت وولادت پرانہیں بھرپورخراج عقیدت بھی پیش کیاگیا،فتح بدرومکہ اوریوم آزادی کاجشن بھی منایا گیا اور طاق راتوں میں ندامت کے اشک بہاکرمغفرت وبخشش کی دعائیں بھی یہیں مانگی گئیں ۔ایک ماہ کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادشہرامان کے مہمان بنے اورڈاکٹرعامرلیاقت سے اپنی گہری دلی وابستگی کاثبوت دیا اورروزانہ سیکڑوں افرادنے یہاں روزہ افطار کیااور اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کواپنے پسندیدہ میزبان کے ساتھ گزارکراپنے لیے یادگاربنالیا۔ عالم اورعالم،،قرآنی لوح ،زیرزبرپیش اورچرندپرند سمیت شہررمضان کے تمام ہی پروگرامزناظرین کے دلوں کی دھڑکن بنے۔قرآنی لوح میں آسان سوالات اور اوربذریعہ قرعہ اندازی انعامات کی برسات سے سیکڑوں افراد سیراب ہوئے اور”راہ نیکی“ نے ہزاروں ضرورت مندوں کی بے رنگ زندگی میں رنگ بھردےئے بالخصوص محمودہ سلطانہ فاوٴنڈیشن کی جانب سے متعددضرورت مندوں کو ملنے والی لاکھوں روپے کی امدادنے ان کی زندگی بدل دی ۔شہرامان کے پالنے سے تین بے اولاد جوڑوں کی گودبھری گئی اور تین شیرخواربچوں کی زندگی تباہ ہونے سے بچالی گئی۔ آغا زسحرمیں قاری ابراہیم کاسی اورقاری حق نوازسعیدی کی دلکش قرات اورڈاکٹرعامرلیاقت کی فکر انگیز تشریحات نے قلوب کومنورکیا،سحروافطارکی روح پرور ساعتوں کو ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ ٹیم جیوکے ممتاز ثناخواں الحاج عمران شیخ عطاری ،حافظ احمدرضاقادری ،حافظ طاہر قادری ،محمد ریحان قریشی اورشہریاررضا نے مسلسل پرکیف بنائے رکھا۔خطاطی اورآرٹ ورک کے ماہرین کی امن کے موضوع پرخوبصورت تصاویر کوبھی لوگوں نے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا۔ ”چرندپرند“ میں معصوم بچوں کے ساتھ ڈاکٹر عامر لیاقت کی مفید اور دلچسپ گفتگو پربھی لوگوں نے اپنی بھرپور پسندید گی کا اظہارکیاجبکہ ہر روز ایک نئی ڈش کے ساتھ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام عشائیہ بھی مقبولیت میں کسی سے پیچھے نہیں رہابالخصوص خواتین میں اس پروگرام کوخاصی مقبولیت حاصل رہی ۔نیکی کے عہدکو بھی لوگوں نے منفرد روایت قرار دیا۔دوران نشریات رمضان کی تاریخ کا سب سے بڑااوربیش قیمت کوئزشو ”زیرزبرپیش“ ناظرین کی خصوصی دلچسپی کامرکزبنا ،ذہنی آزمائش پرمبنی اس مقابلے کے دلچسپ اور منفرد فارمیٹ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خوبصورت انداز کو بھی لوگوں نے کافی سراہا غرض یہ کہ مختلف رنگوں سے سجا ”شہر امان“ ہر ایک کی سوچ اور توجہ کا مرکز بنا رہا جس کی ایک بڑی وجہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ میں سب سے بڑا سیٹ اور اِس پر اذانِ مغرب کے وقت تمام لوگوں کا ایک ساتھ روزہ کھولنا بھی تھا۔تاریخ سازنشریات کے دوران مسلسل ایک ماہ تک جنگ اورجیوکے دفاترمیں ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھا رہااورعوامی حلقوں نے ڈاکٹر عامرلیاقت کی دینی خدمات اورماہ رمضان کو اس کی اصل روح کے ساتھ پیش کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=118342

Post a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *